
اگر 1 گھنٹے میں راستہ کھول سکتے ہیں تو واضح ہے کہ راستہ کس نے بند کر رکھا ہے
ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بیرسٹر سیف معصوم بچوں کی شہادت پر اپنی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور بے رحمی چھپانے کیلئے غلط بیانی کررہے ہیں
شیعہ نیوز: مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا بیرسٹر سیف کے پارہ چنار مسئلے پر غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردعمل، انکا کہنا تھا کہ اگر ایک گھنٹے میں راستہ کھول سکتے ہیں تو واضح ہے کہ راستہ کس نے بند کر رکھا ہے۔
سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹل پاراچنار روڈ کے پی کے حکومت اور وفاقی حکومت کی ملی بھگت کی وجہ سے بند ہے، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ہمارے لے قینچی کے دو پر کی طرح ہیں دونوں کی ملی بھگت سے ہی کرم کے حالات خراب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں اسلحہ جمع کرانے تک مرکزی شاہراہ بند رہے گی، کے پی کے حکومت
مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بیرسٹر سیف معصوم بچوں کی شہادت پر اپنی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور بے رحمی چھپانے کیلئے غلط بیانی کررہے ہیں۔ یکم اکتوبر سے 18 دسمبر تک 31 معصوم بچے پاراچنار میں ادویات کی کمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔
ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور کرم ایجنسی کے حالات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے ہیں۔ صوبائی حکومت معصوم بچوں اور پاراچنار کے شہریوں کی شہادت پر تماشہ دیکھ رہی ہے۔
ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم صوبہ خیبرپختونخوا میں اپوزشن میں ہیں اور پاراچنار مسئلے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ناقص کارکردگی کے باعث ہم نے ان سے مستعفی ہونے کامطالبہ بھی کیا ہوا ہے۔