مشرق وسطی
شام میں افراتفری پھیل گئی، تین سینئر ججوں کو قتل کر دیا گیا
شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع کے مطابق شام کے شہر حماہ میں تین سینئر ججوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اسپوتنک نیوز نے بتایا ہے کہ شام کے شہر حماہ میں ملک کے تین سینئر ججوں کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے حملے، صہیونی حکومت سلامتی کونسل کے پاؤں پکڑنے لگی
رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے حماہ شہر میں سڑک کنارے ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجود تین سینئر ججز موقع پر یی دم توڑ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد ملک میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے ملک کے عوام شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔