پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے، آپ نے محبت اور ہمدردی جیسی الہی اقدار کی تبلیغ کی

شیعہ نیوز: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، کرسمس کا تہوار ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظلومین پارا چنار سے یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے لاہور میں دھرنے کا دوسرا روز، علماء اہلسنت کی بھی شرکت

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے، آپ نے محبت اور ہمدردی جیسی الہی اقدار کی تبلیغ کی، آئین پاکستان میں سب کو اپنی اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے اور ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت بھی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button