
دنیا
پوپ فرانسس کی غزہ کے عوام کی حمایت، صہیونی حکومت سیخ پا
شیعہ نیوز: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کے عوام کی حمایت کے بعد صہیونی حکومت نے ناراض ہوکر ویٹیکن کے سفیر کو طلب کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والوں کی حمایت کے بعد غاصب صہیونی حکومت سیخ پا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرم کے حالات پر کوہاٹ جرگہ آج کیا اعلان کرے گا؟
بدھ کے روز پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران کا سامنا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے لہذا فوری طور پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔
پوپ فرانسس کے خطاب کے بعد صہیونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں ویٹیکن کے سفیر کو طلب کرکے پوپ کے بیان پر احتجاج کیا۔