مشرق وسطی

غزہ، کمال عدوان ہسپتال پر صہیونی فورسز کا حملہ، 50 شہید

شیعہ نیوز: غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر صہیونی فورسز کے جارحانہ حملے میں کم از کم 50 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں صہیونی فوج کی بربریت جاری ہے۔ طبی مراکز اور رہائشی مکانات پر حملوں کی وجہ سے بے گناہ عوام شہید ہورہے ہیں۔

صیہونی حکومت جنرلوں کے منصوبے کے تحت شمالی غزہ میں ایک بفرزون قائم کرنے اور فلسطینیوں کو نسلی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت شمالی غزہ میں ہر ذی روح کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے شامی صوبے حسکہ میں مزید فوجیں اور ہتھیار بھیج دیئے

مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں واحد فعال طبی مرکز کمال عدوان اسپتال اور اس کے آس پاس کے علاقے کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا۔

اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں کمال عدوان اسپتال کے دو طبی عملے شہید ہو گئے، جبکہ مجموعی طور پر شہدا کی تعداد کم از کم 50 تک پہنچ گئی ہے۔

شمالی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں بدترین حالات ہیں۔ صیہونی حکومت نے 6 اکتوبر سے اس علاقے کو مکمل محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور امدادی سامان کی رسائی کو روک دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button