دنیا

مذاکراتی ٹیم کے بعض ارکان حماس کے دھوکے میں آرہے ہیں، نیتن یاہو

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے بعض اراکین حماس کے دھوکے میں آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات ہورہے ہیں۔ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی یمن پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے بعض ارکان حماس کے جھوٹ دہرا رہے ہیں اور حماس کو اپنے مؤقف کو مزید سخت کرنے کے لیے موقع رہے ہیں۔

انہوں نے یمنی فوج کے حملوں کے حوالے سے کہا کہ ہم انصار اللہ کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جس طرح ہم نے خطے میں ایران کے دیگر اتحادی گروہوں کو نشانہ بنایا، اسی طرح ہم یمنی تحریک کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھیں گے۔ ہم انصار اللہ کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔

نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ میں نے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے صرف دو دن بعد اعلان کیا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ کی شکل بدل دیں گے اور اب ہم ایسا ہی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button