مشرق وسطی

ایرانی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف طویل مشقوں کا آغاز

شیعہ نیوز : ایران کے ایک سینئر فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے اگلے دو ماہ تک وسیع پیمانے پر مشقیں کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل علی شادمانی نے کہا کہ ملک کی تینوں مسلح افواج کی انسدادی دہشت گردی مشقیں آج سے شروع ہو کر اگلے دو ماہ تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی ایلیٹ فورسز ان مشقوں میں خصوصی طور پر حصہ لیں گی جہاں جوائنٹ کمانڈ آپریشن کا تجربہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی محاذ اپنی طاقت کے عروج پر ہے، جنرل سلامی

جنرل شادمانی نے کہا کہ تمام آپریشنز میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور آپریشنل طریقے استعمال کیے جائیں گے، جن کا مقصد مسلح افواج کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشقوں میں مسلح افواج اور سپاہ کے علاوہ دسیوں ہزار بسیجی (رضاکار فورس) بھی میں حصہ لیں گے۔

ایرانی حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو کبھی بھی مذاکرات سے مشروط نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button