غزہ جنگ کے دوران 111 فلسطینی صحافی شہید ہوئے، میڈیا ذرائع
شیعہ نیوز : فلسطینی ذرائع نے 2024 میں غزہ جنگ میں صیہونی رجیم کے ہاتھوں 111 صحافیوں کی شہادت کی رپورٹ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تنظیم نے 2024 میں صیہونی رجیم کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں : امن جرگہ کی کامیابی کے بعد ایک گھنٹے میں پارہ چنار کے راستے کھولنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ ہیں؟ علامہ راجہ ناصر عباس
اس تنظیم نے اعلان کیا گزشتہ سال (2024) غاصب رجیم کے حملوں میں 111 صحافی شہید ہوئے ہیں جب کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی کل تعداد 202 ہو گئی ہے۔
فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی اس تنظیم نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا: غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صحافیوں اور نامہ نگاروں کی گرفتاریوں اور حراست کے 145 واقعات درج کیے گئے ہیں اور ان میں سے تقریباً 60 افراد ابھی تک زیر حراست ہیں۔