مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ملک کی حساس مراکز کے قریب نئے ائیر ڈیفنس سسٹمز نصب کئے گئے ہیں، جنرل رحیم زادہ

شیعہ نیوز : ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کے حساس مراکز کے قریب نئے اور خفیہ فضائی دفاعی نظاموں کا ایک سلسلہ تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ ملک کے حساس مراکز کے قریب نئے اور خفیہ فضائی دفاعی نظاموں کا ایک سلسلہ تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی فضائیہ اور سپاہ پاسداران آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کانوائے پر حملہ آور تکفیری وہابی دہشت گردوں کا ترجمان بن گیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں دشمنوں کی نقل و حرکت کو کاونٹر کرنے کے مقصد سے ملکی فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں کے اظہار کا حصہ ہیں۔

جنرل رحیم زادہ نے آگاہ کیا: مسلح افواج کے فضائی دفاعی یونٹس نے ملک کے حساس مراکز کے قریب نئے نظاموں کا ایک سلسلہ نصب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button