مشرق وسطی

امریکہ کے خلاف یمن کی بڑی کارروائی، امریکی طیارہ بردار جہاز کو 2 میزائل اور 4 ڈرون سے نشانہ بنایا

شیعہ نیوز : یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فوج نے امریکی طیارہ بردار جہاز اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون سے حملے کئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ بردار جہاز کو دو میزائلوں اور چار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کمیٹی لبنان سے صیہونی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائے، لبنانی وزیر اعظم کا مطالبہ

میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی بحیرہ احمر کے شمال میں امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرمین کے خلاف کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقلان میں ایک ڈرون کے ذریعے صہیونی تنصیبات کو بھی نشانہ ہے۔ جب کہ یافا (تل ابیب) میں بھی ایک دفاعی مرکز کو کامیابی کے ساتھ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے ایک مرتبہ پھر واضح طور پرکہا کہ غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button