دنیا

فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائی، شمالی غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں جارح اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جھڑپوں کے دوران نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرم فائرنگ واقعہ امن معاہدے کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت

قابض صیہونی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں جاری لڑائیوں کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا فوجی ہے جس کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی اور جنوبی لبنان میں فوج کے 63 کمانڈر اور 20 نائب کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی سخت سنسرشب کے باعث ہلاکتوں کے درست کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button