دنیا

لاس اینجلس، آتشزدگی کے باعث 2ہزار گھر جل گئے، 10 ہزار سے زائد بے گھر

شیعہ نیوز: امریکی شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کی وجہ سے دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے۔ 130,000 افراد نے آگ کی شدت اور ہوا کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 137000 سے زیادہ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر صرف ذاتی سامان اور چھوٹے اشیاء لے کر نکلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں سیکڑوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

افراتفری کی وجہ سے شرپسند عناصر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 20 افراد کو لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے نتیجے بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ امریکی بینک جی پی مورگن چیس کے مطابق کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے سبب مالی نقصان کا اندازہ تقریبا 50 ارب ڈالر ہے۔

ڈرون کے ذریعے سامنے آنے والے مناظر میں لاس اینجلس کی آتشزدگی سے ہونے والی وسیع تباہی کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جس میں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 2000 سے زیادہ عمارتیں جل کر تباہ ہو گئیں۔

آگ بجھانے والے عملے کی کوششوں کے باوجود آتشزدگی مکمل طور پر قابو میں نہیں پایا جاسکا ہے۔ موسمی حالات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آتشزدگی آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button