دنیا

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غزہ پر قبضہ کریں گے، بیزلیل سموٹرچ

شیعہ نیوز: نام نہاد قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے دھمکی دی کہ”اس ماہ کی 20 تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسرائیل غزہ پر مکمل قبضے کی طرف بڑھ رہا ہے”۔

سموٹریچ نے کہا کہ "21 جنوری کو (ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد) غزہ میں فوجی دباؤ مضبوط ہو گا۔امداد کے داخلے یا کسی کے غزہ سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا بلکہ علاقوں پرہمارا قبضہ ہو گا۔ ہمیں شہری ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس سے ڈرنا نہیں چاہیے”۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ "حماس پر فوجی دباؤ بڑھایا جائے گا، اور ہم طویل عرصے تک غزہ میں موجود رہیں گے”۔

یہ بھی پڑھیں : ہم پر ہمیشہ جنگ مسلط کی گئی اور انقلاب کے دفاع کے لئے ہم نے جنگ کی، باقر قالیباف

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سموٹریچ نے گذشتہ نومبر میں غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے اور اس کی نصف آبادی کو دو سال کے اندر بے گھر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سموٹریچ نے اس وقت کہا تھا کہ اسرائیل کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ ایک موقع ملا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے "رضاکارانہ ہجرت” کی حوصلہ افزائی کرے۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے سموٹریچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ "غزہ کی پٹی پر قبضہ کیا جانا چاہیے اور اس کی آبادی کو اس کی موجودہ آبادی کے نصف سے بھی کم کر دینا چاہیے۔”

بین الاقوامی خاموشی اور عرب ملکوں کی بے حسی کے درمیان قابض اسرائیلی حکام نے مسلسل 460ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں خاندانوں اور شہریوں کے خلاف بمباری، تباہی اور قتل عام جاری رکھا ہے۔

سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سےشہید والوں کی تعداد بڑھ کر 45,936 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 109,274 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جنہیں علاج کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button