ایران: خوزستان میں غیر ملکی جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا
شیعہ نیوز: خوزستان کی سپاہ پاسداران انقلاب انٹیلی جنس نے صوبے کے حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلی جنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔
خوزستان میں سپاہ پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ کے دفتر کے مطابق، غیر ملکی انٹیلی جنس سروس سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو کئی دن کی کوششوں کے بعد بالآخر جمعہ کے روز تباہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ: صحافی سعید نبھان اسرائیلی اسنائپر کے حملے میں شہید
خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلی جنس سروس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کے ایجنٹوں کو جو صوبے میں حساس مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے میں سرگرم تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ کارروائی ایران کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف اہم کامیابی سمجھی جارہی ہے۔