دنیا

امریکہ: لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے 11 افراد ہلاک

شیعہ نیوز: لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے دن سے لاس اینجلس کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے نتیجےمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور تقریبا ایک لاکھ ترپن ہزار افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گيا ہے۔ اس آگ کےنتیجے میں 12 ہزار 300 عمارتیں جل کر راکھ ہوچکی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور جل کر تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ کے گہرے دھوئیں کی بنا پر حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ امریکی صدر جو بائيڈن نے اس آتشزدگی کوایک بڑا المیہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کی تنظیموں کا اسرائیل کو جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

اے بی سی نیوز کے مطابق، حکومت نے مزید 1 لاکھ 80 ہزار لوگوں کو گھر خالی کرکے محفوظ مقامات کا رخ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ حساس علاقوں میں 400 فائر فائٹر تعینات کردیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آگ کے شعبے پاساڈینا علاقے تک پھیل چکے ہیں اور 5 مختلف علاقوں میں آگ کو بجھانے کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ لاس اینجیلس کے پرتعیش مکانات اور مراکز جل کے خاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صورت حال دنیا کے آخری دن کی منظرکشی کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ آگ کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری وسائل کی قلت اور انتظامیہ کی نااہلی کو موسم کے سر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button