اسرائیل کی غیر انسانی جیل پر دنیا خاموش! صیہونی حکومت نے ظلم کی حدیں پار کر دیں
شیعہ نیوز: غاصب صیہونی ٹولے نے فلسطینی قیدیوں کو مزید سخت ایذائیں پہنچانے کے مقصد سے زیر زمین ایک غیر انسانی جیل تیار کی ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جیل مکمل طور پر زیر زمین بنائی گئی ہے اور وہاں پر فلسطینی قیدیوں کو نہایت سخت اور دشوار حالات میں رکھنے کے لئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران 7,820 لاشیں بخارات میں تحلیل ہوگئیں
رپورٹ کے مطابق اس جیل میں قیدیوں کو حتیٰ سورج کی روشنی بھی میسر نہیں ہے۔ راکفت نامی یہ ہولناک اور غیر انسانی عقوبت خانہ صیہونی ٹولے کے انتہاپسند وزیر ایتمار بن گویر اور پولیس کمشنر کوبی یاکووی کے فرمان پر تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عقوبت خانے میں قید فلسطینیوں کی تمام حرکات و سکنات کی نگرانی کے لئے جدیدترین آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس جیل کی خبرعام ہونے کے بعد فلسطینی قیدیوں کے لئے سرگرم تنظیم نے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور قیدیوں کے خلاف گھناؤنے جرم سے تعبیر کرتے ہوئے اس اقدام پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز صیہونی ٹولے نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ صیہونی وزیر ایتمار بن گویر ایک جیل کا معائنہ کر رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں کو نہایت بہیمانہ انداز میں ٹارچر کیا جا رہا ہے۔