مشرق وسطی

صیہونی وحشی پن کی علامت ہیں، رہنما انصاراللہ محمد علی الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے یمن پر امریکہ اور صیہونیوں کے حملوں کے سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونیوں کو وحشی پن کی علامت قرار دیا ہے۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کے متضاد بیانات سے نہ صرف یہ کہ ہم ڈرتے نہیں ہیں بلکہ یمن کے مجاہد غزہ کی حمایت اور تمہاری مجرم حکومت کی نابودی کے سلسلے میں زیادہ پرعزم ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی غیر انسانی جیل پر دنیا خاموش! صیہونی حکومت نے ظلم کی حدیں پار کر دیں

محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ کی حمایت کی بنا پر یمن پر کئے جانے والے حملوں کے بعد دہشت گردی اور نسل کشی کے مقابلے کے سلسلے میں ہمارے عوام کا ایمان اور عزم مزید پختہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button