دنیا
جنوبی شام میں صیہونی حکومت کی نئی نقل و حرکت، جولانی رجیم کو سانپ سونگھ گیا!
شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع نے جنوبی شام میں صیہونی حکومت کی نئی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی فضائیہ کے جنگی آلات اور ٹینک جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ بھیجے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایسا معاہدہ نہیں چاہیے جس سے فلسطینیوں پر جارحیت بند نہ ہو، حماس
در ایں اثناء قابض صیہونی فوج نے جنوبی شام کے ذرعی علاقے کو فوجی مقاصد کے لئے تباہ کر دیا ہے۔
صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے جنوبی علاقے کی مختلف پہاڑیوں پر 15 واچ ٹاورز بھی قائم کئے ہیں۔!
واضح رہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے قبضے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ملک پر قابض الجولانی رجیم خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔!