دنیا

اسرائیل کو جلد از جلد لبنان کی سرزمین سے نکل جانا چاہئے، وزیر اعظم نواف سلام

شیعہ نیوز: لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نے ملک کی سرزمین سے صیہونی حکومت کے انخلاء اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نواف سلام نے ملک کے صدر جوزف عون اور اسپیکر نبیہ بریری کے ساتھ ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور معاشی بحران کے خاتمے اور سلامتی اور ترقی کے آغاز کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج فضاؤں کو تسخیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر دفاع

نواف سلام نے مزید کہا کہ سب سے اہم چیلنج اسرائیل کی جارحیت کے نتائج سے نمٹنا ہے اور تعمیر نو صرف ایک وعدہ نہیں بلکہ ایک عزم اور ذمہ داری ہے۔

لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء اور طائف معاہدے میں بیان کردہ شرائط کے مطابق لبنانی حکومت کی علمداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button