دنیا

ایران روس جامع معاہدہ کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں، مغرب حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے

شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ جس پر روس و ایران کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور مسعود پزشکیان جمعہ 17 جنوری 2025 کو ماسکو میں دستخط کریں گے، کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی میزائل حملے کا خوف، 11 بھگوڑے صہیونی زخمی

سرگئی لاوروف نے منگل کے روز روسی وزارت خارجہ کی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران ماسکو میں IRNA کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہا ایران روس معاہدہ، روس اور شمالی کوریا کے درمیان (حالیہ) معاہدے کی طرح کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ تعمیری نوعیت کا معاہدہ ہے، جس کا ہدف روس اور ایران کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور دنیا کے مختلف حصوں میں دوستوں کے ساتھ تعاون کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ (جس پر روس و ایران کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور مسعود پزشکیان جمعہ 17 جنوری 2025 کو ماسکو میں دستخط کریں گے) ،اقتصادی تعاون میں بڑھوتری، دو طرفہ تعلقات اور سماجی مسائل کو حل کرنے اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیتوں کے حصول کو یقینی بنانے کے مقاصد سے دستخط کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button