امریکی بحری جہاز پر یمنی فوج کا چھٹا حملہ کیا، جنرل یحیی سریع
شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا اور ملک پر حملہ کرنے کے جارحوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور غزہ پٹی نیز یمن پر حملوں کا جواب دینے کے لیے، مسلح افواج نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین اور کئی امریکی جنگی کشتیوں کو شمالی بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، مزید 26 فلسطینی شہید
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی کئی کروز میزائلوں اور ڈرونز سے کی گئی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی بحریہ یمن پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔
یحییٰ سریع نے یہ بھی کہا کہ آج کا حملہ امریکی بحری جہاز ٹرومین پر چھٹا حملہ تھا۔
اس کے ساتھ ہی یحیی سریع نے زور دیا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیل اور امریکی دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صنعا ملک کے دفاع کے لیے اپنے مکمل حق کا استعمال کرتا ہے اور غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک ہم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔