غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہید اور 188 زخمی
شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صہیونی فوج کی جارحیت اور قتل عام جاری ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں اور بے گھر افراد کے خلاف 8 نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں نے پٹی میں قابض فوج کے نئے قتل عام کے نتیجے میں 81 شہید اور 188 زخمیوں کا علاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور امریکہ شکست کے بعد غزہ میں جنگ بندی پر مجبور ہوئے، عبدالملک الحوثی
وزارت صحت نے کہا کہ "ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔”
انہوں نے شہداء اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر زور دیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔
سات اکتوبر 2023 ءسے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہید ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 46,788 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف زخموں کے ساتھ 110,453 زخمی ہوئے ہیں۔