دنیا

ایران کے ساتھ معاہدہ دو برابر کے ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک مثال ہے، لاوروف

شیعہ نیوز: ایک بیان میں روس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے، جس پر جمعہ کو کریملن میں صدور ولادیمیر پوتن اور مسعود پزشکیان نے دستخط کیے تھے، تاکید کی ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ممالک کے درمیان برابری بنیاد پر تعلقات کے قیام کی مثال

ارنا نے روسی خبر رساں ایجنسی RIA Novosti کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ، وزیر خارجہ لاوروف نے اپنے ٹیلیگرام پر ایک نوٹ میں لکھا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ "روس اور ایران کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ آزاد اور مساوی ممالک کے درمیان تعاون کے قیام کی ایک مثال ہے۔”

18 جنوری بروز جمعہ کی سہ پہر ایران اور روس کے صدور مسعود پیزکیان اور ولادیمیر پوتن نے کریملن پیلس میں ایک تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ ایران و روس کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد کی علامت ہے

سرگئی لاوروف نے اس سے قبل (منگل 14 جنوری) کو ماسکو میں روس اور ایران کے صدور کے درمیان طے پانے والے جامع اسٹریٹجک معاہدے کے حوالے سے کہا تھا: ’’یہ معاہدہ کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ ”

انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ اقتصادی تبادلوں کے عمل کو تیز کرنے، دو طرفہ تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیتوں کو یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button