پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہدائے سیہون شریف کی برسی میں سندھ بھر سے عوام شریک ہونگے، علامہ اسد اقبال

انہوں نے 9 فروری کو برسی شہدائے سیہون اور شہدائے ملت جعفریہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان سانحات میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علامہ اسد اقبال زیدی نے حکومت اور انتظامیہ کو امن و امان کی بحالی اور سانحات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے اراکین عاملہ سندھ کے ہمراہ کندھکوٹ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کشمور کندھکوٹ اور دیگر اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے 9 فروری کو برسی شہدائے سیہون اور شہدائے ملت جعفریہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان سانحات میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علامہ اسد اقبال زیدی نے حکومت اور انتظامیہ کو امن و امان کی بحالی اور سانحات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوحہ معاہدہ حماس و مقاومت کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کی دستاویز ہے

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ امن، محبت اور اتحاد کا درس دیا ہے، لیکن مسلسل سانحات اور حکومتی بے حسی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔ علامہ صاحب نے تمام ملت کے افراد سے اپیل کی کہ وہ 9 فروری کی برسی میں بھرپور شرکت کریں اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button