اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران ایئر کی مشہد کراچی مشہد پرواز عنقریب شروع

شیعہ نیوز: ایران کی سرکاری ایئرلائن ایران ایئر نے حرم رضوی کے زائرین کی سہولت کے مقصد سے کراچی کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کی سرکاری ہوائی کمپنی ایران ایئر نے تیئس فروری دوہزار پچیس سے مشہد مقدس سے پاکستان کے معروف شہر کراچی اور کراچی سے مشہد کے لئے اپنی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی شکست کھائے گا، سرایا القدس

رپورٹ کے مطابق کراچی کے لئے ایران ايئر کا طیارہ اتوار کو مشہد مقدس سے روانہ ہوگا اور پیر کو کراچی سے مشہد واپس آئے گا۔

اس سے قبل ایران کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ حسین پور فرزانہ نے کہا تھا کہ رواں سال فروری کے مہینے سے مشہد سے کراچی، گرگان سے استنبول اور بندر عباس سے مسقط کے لئے جدید پروازیں شروع کی جائيں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button