مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ اس قابل نہیں کہ دوسرے ممالک کا فیصلہ کر سکے، انصاراللہ

شیعہ نیوز: یمن کی انصاراللہ تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ جس کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس قابل نہیں کہ وہ دوسرے ممالک اور اقوام کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہ تحریک کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد صہیونیت کی خدمت کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا اقوام متحدہ سے وابستہ ایجنسی ( آنروا) کو بیت المقدس سے نکالنے کا اعلان

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمنی عوام کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور غاصب صیہونی حکومت کا ہر طرح سے دفاع کسی سے پوشیدہ نہیں اور نئی امریکی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کا واحد مقصد یمنی عوام کے ساتھ ناانصافی اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا مقصد یمنی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنا اور عوام اور مسلح افواج کو فلسطینی عوام اور اس مقدس جدوجہد کی حمایت سے روکنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button