دنیا

امریکہ نے صیہونی شخصیات اور اداروں پر تمام پابندیاں ختم کردیں

شیعہ نیوز: ٹرمپ انتظامیہ کے حکم کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے صیہونی شخصیات اور اداروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد کے ساتھ صہیونی حکومت کے ساتھ امریکی خیرخواہی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ اور ڈنمارک کی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، سخت جملوں کا تبادلہ

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے صیہونی شخصیات اور اداروں پر عائد تمام پابندیاں ہٹا دی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ پابندیاں مغربی کنارے کے رہائشیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے جرائم کے سبب عائد کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button