
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی
گلگت بلتستان کے باشعور عوام ان شرپسندوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے اور انکے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بنیں گے، انشااللہ یہ شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے اور ناکامی انکا مقدر بن کے رہے گی
شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر سوجی سمجھی سازش کے تحت گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے، اب جی بی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ شرپسند اس طرح کے فسادیوں کو سامنے لا کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیرت ہے حکومت سے مٹھی بھر دہشت گرد قابو نہیں ہو رہے، علامہ حسن ظفر نقوی
گلگت بلتستان کے باشعور عوام ان شرپسندوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے اور انکے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بنیں گے، انشااللہ یہ شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے اور ناکامی انکا مقدر بن کے رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے فسادیوں کو لگام دیں اور فوری گرفتار کرکت کیفر کردار تک پہنچائیں۔