اہم پاکستانی خبریں

امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا، شیخ وقاص اکرم

شیعہ نیوز:سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں، ہم خود ہی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنید اکبر بھی ہمارے بھائی ہیں، علی امین گنڈا پور نے سب سے پہلے جنید اکبر کو مبارکباد دی، عمران خان نے کہا علی امین گنڈاپور پر پورا اعتماد ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کو پارٹی سے نہیں ہٹایا گیا، عالیہ حمزہ کو پنجاب کی چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے، کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button