مشرق وسطی

تین صہیونیوں اور پانچ تھائی قیدیوں کو آج رہا کیا جائے گا، القسام بریگیڈ

شیعہ نیوز: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آج مزید تین صہیونیوں اور پانچ تھائی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز تین صہیونی قیدیوں اور پانچ تھائی شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتے، مصر کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

ایک بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ آج رہائی پانے والے قیدیوں میں 29 سالہ اربیل یہود، 80 سالہ گاڈی موزیس اور 20 سالہ اسرائیلی فوجی اگام برگر شامل ہیں جبکہ پانچ تھائی شہری بھی آج رہا کیے جائیں گے جن کے نام عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

صہیونی یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button