مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ

شیعہ نیوز: غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فوجیوں پر شام کے نئے زیر قبضہ علاقوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام پر جارحیت کے آغاز، بشار الاسد حکومت کے خاتمےاور بفر زون پر قبضے کے بعد پہلی بار صوبہ قنیطرہ میں مسلح افراد نے غاصب اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ حملہ جمعے کی شام ہوا تاہم اس نے دعویٰ کیا کہ ہونے والی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے لیے انسانی امداد توقع سے انتہائی کم ہے، علاقائی میڈیا

اسرائیلی ریڈیو نے اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی شام میں جولان کی پہاڑیوں اور اس سے ملحقہ علاقوں پر جارحیت کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ شمالی صوبے قنیطرہ کے قصبے طرنجہ میں پیش آیا، اس علاقے میں حال ہی میں اسرائیلی فوج نے دراندازی کی تھی۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز غاصب صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ صوبے میں گورنر کے دفتر کو آگ لگا دی، جبکہ دیہی علاقوں میں زرعی زمینوں کی وسیع پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری رکھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button