اہم پاکستانی خبریں

پاک-ایران 10 ارب ڈالر تجارتی ہدف کے حصول کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے،ایرانی سفیر

راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت کے صدر عثمان شوکت نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط بنانے پر منتج ہونے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور گروپ کی جانب سے اہم شعبوں میں تعاون سمیت تجارتی تبادلوں کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کرنے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا

شیعہ نیوز: اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت کی ایک خصوصی کانفرنس میں شرکت کی جس میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورت حال اور ایرانی حکومت کی معاشی اور پڑوسیوں کے ساتھ تجارت پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت کے صدر عثمان شوکت نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط بنانے پر منتج ہونے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور گروپ کی جانب سے اہم شعبوں میں تعاون سمیت تجارتی تبادلوں کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کرنے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت ایرانی حکومت اور ملک کے نجی شعبے باالخصوص طب، زراعت، توانائی اور سیاحت میں مل کر کام کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیری مقدم نے ایران کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں نجی شعبے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک ایران 10 ارب ڈالر تجارتی ٹارگٹ کے حصول کے لئے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون کے عمل کو آسان بنانا، مشترکہ سرحدوں کے پار تجارت کی راہ ہموار کرنا اور مسائل کا بروقت حل تجارتی تعاون کی راہ میں مشترکہ مقاصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے فیصلے کے بعد مشی گن یونیورسٹی نے فلسطینی حامی سرگرمیاں معطل

انھوں نے گذشتہ سال کے آغاز میں ایران کے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان اور پھر نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان اہم رابطوں میں، ایران نے دوطرفہ تجارت میں 10 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن اس مقصد کا حصول سست روی کا شکار ہے اور اس حوالے سے عملیت پسندی کی ضرورت ہے.

ایرانی قوم کے ساتھ استکباری طاقتوں کی دشمنی اور دنیا کے ساتھ ایران کی تجارت کو متاثر کرنے کے لئے ظالمانہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے، ایران کے سفیر نے کہا کہ یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران – پاکستان دوطرفہ تجارت کا موجودہ حجم 2.7 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور اسے 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے ہمیں باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے، سرحدی منڈیوں کو ترقی دینے اور نئی سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے میں موجودہ رکاوٹوں اور پیچیدہ بیوروکریٹک مسائل کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کاروائی، افغان حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا بیٹا خوارج کیساتھ ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارتی راستوں کو آسان بنانے کے لئے پاکستان سے زاہدان تک ریلوے لائن کی توسیع پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لئے ایرانی ویزوں کے اجراء میں آسانی کی جائے گی اور اگر چیمبر آف کامرس منظوری دے تو پاکستانی تاجروں کے لئے ویزے کی مدت میں 45 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے گوشت، چاول، پھلوں اور ادویات کی فراہمی اور ایران سے پیٹرو کیمیکلز اور توانائی کی مصنوعات کی برآمدات ہمارے لئے اہم شعبے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button