مشرق وسطی
تحریر الشام کے سربراہ الجولانی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
شیعہ نیوز: تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق شام پر حاکم تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : میدان میں حاضر ہونا توکل کی عملی شرط ہے، آیت اللہ خامنہ ای
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان اور الجولانی نے شام کی صورت حال اور شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں الجولانی سے ملاقات کی تھی اور شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
سعودی عرب کے بعد الجولانی ترکی کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات متوقع ہے۔