اہم پاکستانی خبریں

پاکستان میں نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز، ایران کی خصوصی شرکت

شیعہ نیوز:پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا۔

امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

ایرانی بحریہ کا آپریشنل دستہ "امن-25” کی کثیر الملکی مشق میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

پاکستان کی بحریہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو "امان-2025” کے نام سے ہونے والی نویں بین الاقوامی بحری مشقوں میں باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔ اس دعوت پر ایران نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اپنی بحریہ کے ایک وفد اور جنگی جہاز کو شرکت کے لیے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری کے اسلام آباد کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستانی بحریہ نے ایران کو ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس مشق میں شرکت کی باضابطہ پیشکش کی، جسے ایران نے قبول کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button