مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے، سامی ابو زہری

شیعہ نیوز: حماس نے گذشتہ روز اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے قیدیوں کی رہائی روکنے پر معاہدہ ختم کرکے اسرائیلی حملے شروع ہونے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے پر امریکی صدر کی دھمکی پر حماس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے حماس کے رہنماء سامی ابو زہری نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایس یو سی رہنماء علامہ سید محمد تقی نقوی کا دورہ سندھ جاری

حماس رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے معاہدے کا احترام ہی قیدیوں کو واپس لانے کا واحد راستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھمکیوں کی زبان کی کوئی اہمیت نہیں، یہ صرف مسائل اُلجھا دیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے گذشتہ روز اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر نے قیدیوں کی رہائی روکنے پر معاہدہ ختم کرکے اسرائیلی حملے شروع ہونے کی دھمکی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button