اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لوئر کُرم، کانوائے پر دوبارہ تکفیری حملے کے بعد حکومت کا سخت آپریشن کا فیصلہ

ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف اس آپریشن میں سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا جبکہ ضلع کرم کے امن پسند عوام، سیاسی رہنماء اور منتخب نمائندوں کو امن کی بحالی کی خاطر سامنے آنا ہوگا تاکہ امن دشمن اور ملک دشمن قوتوں کا قلع قمہ کیا جا سکے

شیعہ نیوز: لوئر کُرم کے علاقے بگن، اوچت میں گزشتہ روز پاراچنار جانے والے حکومتی قافلے پر مقامی تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، ترجمان کے پی حکومت کت مطابق اس اجلاس میں تمام حکومتی اور سکیورٹی اداروں کے زمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں لوئر کرم میں مسلسل جاری تکفیری دہشتگردانہ کاروئیوں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ افسران کو تکفیری شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارائی کے احکامات جاری کئے گئے، جس کے مطابق پہلے مرحلے میں لوئر کرم کے علاقوں بگن، اوچت، مندوری، چارخیل کے علاقوں سے آبادی کا نکالا جائے گا تاکہ تکفیری شرپسندوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسکے علاوہ اس واقعے سے قبل واقعات کی درج ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کو بھی فوری گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہر کرمان کے حملے میں ملوث داعش کے عناصر کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق گزشتہ روز پاراچنار جانے والے حکومتی ٹرک قافلے پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کو حکومت انتہائی تشویش کی نظر سے دیکھ رہی ہے،  ترجمان کے مطابق طے پانے والے امن معاہدے کے تحت مذکورہ علاقوں کی امن کمیٹیاں ان علاقوں میں تکفیری شرپسندوں کو دہشتگردانہ کاروائیوں سے روکنے میں ناکام رہی ہیں، لہذا عمائدین و اہل علاقہ وہاں موجود ان شرپسندوں کو امن معاہدے کی رو سے سزا کے لیے فوری طور پر حکومت کے حوالے کریں۔ بصورت دیگر حکومت امن دشمن تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لے گی۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف اس آپریشن میں سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا جبکہ ضلع کرم کے امن پسند عوام، سیاسی رہنماء اور منتخب نمائندوں کو امن کی بحالی کی خاطر سامنے آنا ہوگا تاکہ امن دشمن اور ملک دشمن قوتوں کا قلع قمہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button