
دنیا
تل ابیب، فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی زخمی
شیعہ نیوز: تل ابیب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہلال احمر نے کہا ہے کہ تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن وعدہ صادق 3 اپنے وقت پر انجام پائے گا، جنرل فدوی
خیابان یھودا عمیحای میں پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فائرنگ کرنے والے کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
بعض ذرائع کے مطابق واقعہ خودکش حملے کا نتیجہ تھا۔ صہیونی حکومت نے باقاعدہ طور پر واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔