
بگن، مندورئی، اوچھت میں فورسز کا آپریشن، درجنوں تکفیری دہشتگرد گرفتار
آر پی او کوہاٹ نے مذید بتایا کہ جلد ہی تکفیری کمانڈر کاظم سمیت تمام 14 مطلوبہ تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور ان ملک دشمن دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران کم از کم 18 تکفیری وہابی دہشتگردوں سمیت انکے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ آر پی او کوہاٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لئے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹر علی حیدر بخاری و کمسن بیٹے کی شہادت کو 12 سال بیت گئے
آر پی او کوہاٹ نے مزید بتایا کہ مطلوب دہشدت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ تکفیری دہشتگرد کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
آر پی او کوہاٹ نے مذید بتایا کہ جلد ہی تکفیری کمانڈر کاظم سمیت تمام 14 مطلوبہ تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور ان ملک دشمن دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔