مشرق وسطی

حزب اللہ اپنے مشن میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور کامیاب ہے، جنرل باقری

شیعہ نیوز:ایران کے فوجی سربراہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے میں اسلامی مزاحمت کی طاقت اور عزم ظاہر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ سے ثابت ہوا کہ مزاحمت اور حزب اللہ اپنے مشن میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ ایک نیا سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، عراقی وزیر دفاع

انہوں نے شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں تشییع جنازے کی تقریب میں لبنان کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی نے شرکت کی، جو کہ مزاحمت کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

جنرل باقری نے زور دیا کہ حزب اللہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگئی ہے اور وہ اس عظیم اجتماع کے ذریعے اپنی طاقت اور جہادی عزم میں اضافہ کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button