مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دشمن ایران کے حملوں کی تاب نہیں لاسکتے، آپریشن وعدہ صادق صرف ایک وارننگ تھی، جنرل سلامی

شیعہ نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کے حملے کی تاب نہیں لاسکتے، آپریشن وعدہ صادق صرف ایک وارننگ اور ابتدائی کاروائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر جنرل حسین سلامی نے مشترکہ مشقوں کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران ملک کی فوجی صلاحیتوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کا راستہ کھلوانے میں ناکامی پر تشویش ہے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے دشمنوں پر گزشتہ سال کے دوران متعدد انتقامی کارروائیوں کے باوجود ابھی تک کوئی "سنگین” نوعیت کا حملہ نہیں کیا گیا۔

جنرل سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 صرف ایک وارننگ اور ابتدائی جوابی کاروائی تھی۔

سپاہ کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ اگر دشمنوں نے ایران کی 46 سالہ تاریخ سے سبق نہیں سیکھا اور اپنی شرارتیں جاری رکھیں تو انہیں مزید شکست اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینی مزاحمت کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button