مشرق وسطی

ہمیں شہداء کے وژن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: ایرانی صدر نے حالات کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں شہداء کے وژن اور ثقافت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج راہیان نور کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران شہداء کے وژن اور ان کی ثقافت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج حالات دفاع مقدس کے دور سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں اور دشمن اپنے تمام لاولشکر کے ساتھ ہمارے عقائد پر حملہ آور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رفح کے مشرق میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید

پزشکیان نے کہا کہ اس حساس دور میں ہمیں شہداء کے تفکر اور ثقافت کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء نے مضبوط ایمان اور یقین کے ساتھ اپنی جان و مال کی قربانی دی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم شہداء کے طرز تفکر اور ثقافت اپنا کر موجودہ مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button