
ایران خطے کی سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے، ایڈمرل سیاری
شیعہ نیوز:ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کے پاس ایسی جنگی صلاحیت ہے کہ وہ اپنی اور خطے کے ممالک کی سلامتی کی حفاظت کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ملک اپنی اور خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کی ابتر صورتحال، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی اسد قیصر سے ملاقات
انہوں نے سمندری سفارت کاری کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کو بیرونی طاقتوں کی بیساکھیوں کا سہارا لئے بغیر اپنی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔
سیاری نے ایران، چین اور روس کی مشترکہ مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں واضح پیغام دیتی ہیں کہ ہمیں خطے کی سکیورٹی کے لئے دوسروں کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں استکباری ممالک کے منفی خیالات اور تسلط پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک کی سمندری طاقت کی بہتری کو ظاہر کرتی ہیں۔