مشرق وسطی

ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جنرل حیدری

شیعہ نیوز: ایران کی برّی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ مسلح افواج رہبر معظم انقلاب کے احکام کی پابند اور ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں، حماس

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پائیدار سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے برّی فوج کے 11 بریگیڈ سرحدوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

جنرل حیدری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو ہمیشہ خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن مسلح افواج کی مستحکم آمادگی نے دشمن کو پسپا کر دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمنوں کی طرف سے حماقت کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button