مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آپریشن طوفان الاقصیٰ سے مقاومت، فلسطین میں زیادہ مضبوط ہوئی، جنرل قاآنی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاآنی نے کہا کہ ہم رواں برس یوم القدس اس صورت حال کے ساتھ منا رہے ہیں جب صیہونی حکومت نے امریکی حمایت سے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم انتہاء تک پہنچا دئیے ہیں۔ جس کے مقابلے میں فلسطینیوں نے بے مثال مقاومت کی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہید سید حسن نصر الله، شہید اسماعیل ہنیه اور شہید سید ابراهیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے۔

ان تینوں قیمتی شخصیات نے گزشتہ سال اس پرگرام میں اظہار خیال کیا تھا آج وہ رحمت الہی کے مہمان ہیں۔ اسی طرح ہمیں فلسطین، لبنان اور اس کی حمایت میں یمن، عراق، شام و ایران میں جان نچھاور کرنے والے افراد کو یاد رکھنا چاہئے۔

میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم القدس کے موقع پر "منبر القدس” پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین میں قدس و القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے شہداء نے ایک حماسہ تخلیق کیا اور طاقت کے عدم توازن میں مقاومت کو عزت و سربلند کیا۔ طوفان الاقصیٰ نے لفظِ مقاومت کو مکمل کیا۔ چاہے یہ مقاومت میدانی ہو، عوامی ہو یا کسی بھی شعبے سے اس کا تعلق ہو۔

یہ بھی پڑھیں : اندھا دھند بمباری سے صہیونی قیدیوں کی زندگی خطرے میں ہے، حماس

میجر جنرل قاآنی نے کہا کہ مقاومت کے ان مظاہر میں سے ایک مظہر، فلسطینی عوام کی حمایت میں مذاکرات کا میدان تھا کہ جس کی بدولت فلسطینی بھائی اپنی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جنگی میدان کے ساتھ ساتھ مذاکراتی میز پر ڈٹے رہے۔

طوفان الاقصیٰ نے دنیا میں نیا رجحان متعارف کروایا۔ طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں ایسی وحدت سامنے آئی کہ جس نے ساری دنیا کو استقامتی محاذ کی قو٘ت کا منظر دکھایا۔ اس کے علاوہ دنیا کی تمام مسلم اور حریت پسند اقوام کو میدان میں لانا ان نئے مظاہر میں سے ایک تھا جس کی نمائش الاقصیٰ طوفان میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر طوفان الاقصیٰ نے اپنی صادقانہ مقاومت سے وعدہ الہی کو سچ کر دکھایا کہ کیسے حق باطل پر فاتح آتا ہے۔ فلسطین سے لبنان تک مختلف حریت پسند اقوام کی حمایت کے سبب مقاومت نے اس زمانے میں ثابت کیا کہ دشمن جس قدر مقاومت سے متصادم ہوتا ہے، مقاومت اتنی ہی مضبوط ہوتی چلی جاتی ہے۔

قدس فورس کے سربراہ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران میدان جنگ میں جو قیمتی مناظر رونما ہوئے ان سے معلوم ہوا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکی حمایت کبھی بھی مزاحمت کو محدود نہیں کر سکتی۔ بلکہ مزاحمت مزید مضبوط ہوتی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button