مشرق وسطی

اگر مسلمین متحد ہوں تو دشمن کسی بھی مسلمان قوم کو ظلم و ستم کا نشانہ نہیں بناسکتے، پزشکیان

شیعہ نیوز: ایران کے صدر ڈاکٹر پزشکیان نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں مسلمان ملکوں کے اتحاد ویک جہتی پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط کے ساتھ ٹلیفونی گفتگو میں انہیں اور ان کے ملک کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں : جوزف عون کا لبنان پر صیہونی جارحیت کے نتائج کی بابت انتباہ

صدر ایران نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں رمضان المبارک کو غوروفکر کرنے کا مہینہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مہینہ اس بات کو سمجھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے کہ اگر مسلمانوں میں اتحاد ویک جہتی ہو تو کسی بھی مسلم قوم پر ظلوم وستم نہیں کیا جاسکتا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے صدر، عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وحدت اسلامی کے بارے میں اسلامی جمہوریہ کا موقف باعث فخر ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک مشترکہ نقاط پر توجہ مرکوز کریں اور متحد ہوجائيں تو سامراجی طاقتیں اسلامی ملکوں پر ظلم و ستم نہیں کرسکتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button