
تیونس، امریکی سفارت کے سامنے مقاومت کی حمایت اور غزہ جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز: تیونس کے شہریوں نے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
سی این این رپورٹ دی ہے کہ تیونس کے شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوکر غزہ پر جاری حملوں کی مذمت کی اور امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی بلاجواز حمایت پر سخت احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں صہیونی بربریت اور امریکہ کے جانبدارانہ موقف کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں مقاومت کے حق میں اور صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے جان بوجھ کر امدادی فورسز کو نشانہ بنایا، نیویارک ٹائمز کا تہلکہ خیز انکشاف
اس سلسلے میں تیونس کے دارالحکومت تیونیسا میں بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں شرکاء نے مقاومت کی حمایت اور جارح ممالک مخصوصا امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مقاومت کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کے ہاتھوں میں مقاومت اور فلسطین کے پرچم تھے۔
واضح رہے کہ تیونس کے دیگر شہروں میں بھی غزہ جنگ کے خلاف اور قابض صہیونی حکومت کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔