
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
بھارتی پولیس نے کشمیری اسکالر آغا سید ہادی کو گھر میں نظر بند کر دیا
پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی
شیعہ نیوز: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اور عالم دین آغا سید ہادی کو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہلبیت رسولؐ سے عشق و مودت کےجرم میں تحریک لبیک کےہاتھوں اہل سنت عالم دین خاندان سمیت مسجد سے بےدخل
ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔