دنیا

یورپی یونین کا متعدد ایرانی اہلکاروں پر پابندیوں کا اعلان!

شیعہ نیوز: یورپی یونین نے دوہری شہریت رکھنے والے درجنوں غیر ملکیوں کو حراست میں لینے والے ایرانی اہلکاروں کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق دو یورپی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے درجنوں دوہری شہریت رکھنے والے غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں سے زیادہ تر جاسوسی اور سکیورٹی سے متعلق الزامات میں گرفتار ہیں۔

مذکورہ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں کم از کم 20 یورپی شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ اور گاڑیوں پر بم حملے میں چار فلسطینی شہید

یورپی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ نے بتایا کہ ایران میں گرفتار دوہری شہریت کے حامل یورپی شہریوں کو آزاد کرانے کے لئے ہم ایران پر دباؤ بڑھائیں گے۔

انہوں نے تعداد کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ہم پیر کو ایرانی حکام کے خلاف اضافی پابندیاں لگائیں گے جو غیرملکیوں کو یرغمال بنانے کی ریاستی پالیسی کے ذمہ دار ہیں۔

ایک سینئر یورپی سفارت کار نے کہا کہ ایران کے نو عہدیداروں کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، جن کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ان پر سفری پابندیاں بھی لاگو ہوں گی، تاہم انہوں نے پابندیوں کا نشانہ بننے والے ایرانی اہلکاروں کے نام نہیں بتائے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف دوہری شہریت کے حامل ایجنٹوں کو استعمال کرتی ہے جنہیں اس ملک کے خفیہ اداروں نے حراست میں لیا ہے، تاہم یورپی ممالک اپنے ایجنٹوں کو بچانے کے لئے نہایت بے شرمی سے انسانی حقوق کونسل کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button