مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہم مذاکرات کو لے کر نہ غیر معمولی امید لگا رہے ہیں، نہ ہی غیر ضروری مایوسی کا شکار ہیں، رہبر معظم

شیعہ نیوز: رہبر معظم  نے عمان میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے پہلے دور کے حوالے سے کہا کہ ہم ان مذاکرات کے بارے میں نہ ضرورت سے زیادہ پرامید ہیں اور نہ ہی حد سے زیادہ مایوسی کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے ایران کی مجریہ، عدلیہ اور مقننہ کے عہدہ داروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کا جوہری پروگرام سمیت تمام معاملات پر سفارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کچھ دیر پہلے ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ عمان مذاکرات وزارت خارجہ کے درجنوں کاموں میں سے ایک ہیں۔ ملکی مسائل کو بات چیت سے نہ جوڑیں۔ ہم ان مذاکرات کے بارے میں نہ تو حد سے زیادہ پر امید ہیں اور نہ ہی حد سے زیادہ مایوسی کا شکار ہیں۔ بالآخر یہ ایک عمل اور اقدام ہے جس کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں یہ مثبت رہا ہے. بلاشبہ، ہم دوسری فریق کے بارے میں خوش فہمی کے شکار نہیں ہیں، لیکن ہم اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔

رہبر معظم انقلاب نے ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملکی مسائل کو ان مذاکرات سے نہ جوڑیں، جوہری معاہدے میں جس غلطی کا ارتکاب ہوا اسے یہاں نہ دہرایا جائے، جے سی پی او اے کے دور میں ہم نے ملک کو مشروط کیا اور ہر چیز کو مذاکرات کی پیشرفت پر منحصر کر دیا، جب سرمایہ کار دیکھتے ہیں کہ ملک مذاکرات سے مشروط ہے تو وہ سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button