
دنیا
امریکہ کا یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر فضائی حملہ
شیعہ نیوز : امریکی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے قریب کامران جزیرے پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایک نئی فضائی کارروائی کی، جس میں الحدیدہ کے ساحلی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب یمنی فوج نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوگا، امریکی اور صہیونی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔